Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے دار الحکومت میں شدید کار بم کا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کار بم کا یہ دھماکہ تل ابیب کے جنوب میں واقع علاقے ریشون لزیون میں ہوا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص ہی زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کیلو میٹر دور تک سنائی دی۔  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ٹیگس