Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی نتن یاہو کی حکومت کو خطرہ

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کی جانب سے اس غاصب حکومت کی پارلیمنٹ کی تحلیل کے اعلان سے نتن یاہو کی کابینہ کو ایک بار پھر شکست کا سامنا ہے۔

صیہونی حکومت کے "آئی چوبیس نیوز " ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلیو اینڈ وائٹ الائنس کے سربراہ اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانتز نے اپنے ایک خطاب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بدھ کو کینسٹ کی تحلیل کے حق میں ووٹ دیں گے۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے زور دے کر کہا کہ نتن یاہو نے گذشتہ مہینوں کے دوران کئی بار وعدہ کیا کہ وہ بجٹ کو منظور کرا لیں گے لیکن انھوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ نتن یاہو نے کچھ گھنٹے پہلے ایک بیان میں بنی گانتز سے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے حق میں ووٹ نہ دیں اور اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کو روکیں۔ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کینسٹ کے رکن میکی لیوی نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ کینسٹ کی تحلیل پر اتفاق کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی کابینہ بدترین حالات سے گزر رہی ہے اور ان حالات پر قابو پانا بہت مشکل ہے ۔اگر کینسٹ تحلیل ہوگئی تو مقبوضہ فلسطین میں دو سال سے کم عرصے میں چار بار پارلیمانی انتخابات ہوں گے کہ جو جعلی صیہونی حکومت کے لئے ایک بڑی ناکامی ہے۔

ٹیگس