Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائيل نے ٹرمپ کو قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے ورغلایا: سی آئی اے کے سابق سربراہ

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائيل نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لئے ٹرمپ کو ورغلایا تھا اور ڈاکٹر فخری زادہ کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے جس کے لیے اسرائيل کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

اسرائيلی اخبار ہاآرتض نے سی آئي اے کے سابق سربراہ جان برینن کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انھیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ اسرائيل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے ورغلایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل جیسی کارروائياں ریاستی دہشت گردی ہیں کیونکہ اس طرح ایک حکومت، دوسری حکومتوں کو بھی اپنے مخالفین کے قتل کے لیے ترغیب دلاتی ہے۔

اسرائيلی اخبار ہاآرتض نے اس انٹرویو کے ذیل میں اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ اسرائيل نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کو قتل تو کر دیا ہے لیکن اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ اسرائيل کے دفاعی امور کے ماہر آموس ہرئيل نے لکھا ہے کہ اس کارروائي کے بے حد تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور اس بات میں کسی کو بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران انتقام لے کر رہے گا۔

ٹیگس