امریکہ کی بڑی سائبر سیکورٹی کمپنی ہیک کر لی گئی
امریکہ کی ایک بڑی سائبر سیکورٹی کمپنی فائرآئی نے اعلان کیا ہے کہ اسے ہیک کرلیا گیا ہے اور اس میں ایک غیر حکومت کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔
رائٹرز نسی کی رپورٹ کے مطابق فائرآئی سائبر سیکورٹی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمپنی کی انفارمیشن کا ایک حصہ بیرونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں چوری ہو جانے کا امکان ہے۔
فائرآئی کمپنی کی ہیکنگ، حالیہ برسوں میں انجام پانے والی ایک انٹیلیجنس دراندازی اور اہم سائبر حملہ شمار ہوتی ہے کیونکہ فائرآئی کمپنی کے واشنگٹن کے اتحادیوں سمیت امریکہ کے اندر اور باہر قومی سلامتی سے متعلق بہت سے معاہدے ہیں۔ البتہ اس کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ اسکی انفارمیشن کو کب ہیک کیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے بھی اعلان کیا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں، آئندہ دنوں میں اس سائبر حملے اور اس حملے کے بعد ہونے والے ہر طرح کے نقصانات اور اس کے اثرات کے بارے میں ایوان نمائندگان میں وضاحت پیش کریں گی۔
رپورٹ ملی ہے امریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔