Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن غیر مشروط طور پر ایٹمی معاہدے میں واپس آ جائیں: ڈیموکریٹ سینیٹرز

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین نے منتخب صدر جوبائیڈن سے ایٹمی معاہدے میں غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے یوتھ جرنلسٹ کلب نے صیہونی روزنامے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے بہت سے ڈیموکریٹ اراکین نے جو بائیڈن کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے، ایٹمی معاہدے میں امریکا کی غیر مشروط واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین نے اس مراسلے میں بغیر کسی نئی شرط کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے جو بائیڈن کے پروگرام کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین نے منتخب صدر جوبائیڈن کے نام یہ مراسلہ ایسی حالت میں ارسال کیا ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد یورپی ٹرائیکا نے ایران سے وعدہ کیا تھا کہ امریکا کے نکلنے سے، پہنچنے والے اقتصادی نقصانات کی تلافی کریں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو ایران نے تدریجی طور پر معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کو معطل کرنا شروع کر دیا۔

 

ٹیگس