Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

امریکہ میں اب کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری کی جانے لگی ہيں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایک جائزے کے مطابق کورونا وائرس کی وباء جب سے پھلینی شروع ہوئی ہے، تب سے کھانے پینے کی اشیاء کی مارکیٹوں میں چوریاں بھی بڑھ گئی ہيں۔

اس سلسلے میں دکانداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بریڈ، نوڈلز اور بچوں کے خشک دودھ کی چوری کے واقعات سب سے زيادہ دیکھنے میں آئے ہيں۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنے جائزے میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سال 5 کروڑ 40 لاکھ امریکیوں کو بھوک جیسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جو گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد زیادہ ہے۔

نومتنخب صدر جوبائڈن کے قریبی حلقوں نے بھی امریکہ میں بھوک و افلاس میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔

 

 

 

ٹیگس