Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا، کنٹینروں میں کورونا وارڈ بنانے پر مجبور

جنوبی کوریا کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی،جس کے بعد کنٹینروں میں کورونا وارڈ قائم کئے جارہے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اسپتالوں اور طبی مراکز پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے عارضی کورونا سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔

جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے کنٹینروں میں عارضی طبی مراکز قائم کر لیے ہیں۔

اس سے قبل دارالحکومت سیئول میں اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث کورونا وائرس سے مبتلا 500 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق حکام نے اب تک 48 کنٹینر نصب کیے ہیں، جب کہ مزید کنٹینروں کی تنصیب کا کام بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

ٹیگس