Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت خزانہ پر سائبر حملہ

کسی بیرونی حکومت کے حمایت یافتہ ہیکروں نے امریکی وزارت خزانہ کی اطلاعات کا بڑا حصہ چوری کر لیا ہے۔

 روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں کی ہیکنگ سے آگاہ ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی سائٹ پر حملہ کرنے والے ہیکر نہایت ماہر تھے اور مائکروسافٹ آفس کے سافٹ ویئر کو کنٹرول کرنے کی خوب صلاحیت رکھتے تھے۔ 

اس سیکورٹی حملے سے آشنائی رکھنے والے تین افراد کے اعلان کے مطابق امریکہ کے انٹیلیجنس ادارے میں یہ تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ جن ہیکروں نے وزارت خزانہ اور ادارۂ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن  کو نشانہ بنایا ہے وہ دیگر سرکاری اداروں میں بھی رخنہ ڈالنے کے لئے ایسی ہی روش کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مذکورہ حملے سے آشنا ایک شخص کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک ادارے سے بالاتر ہے اور اس میں کسی حکومت کا ہاتھ ہے، یہ ایک بڑی سائبری جاسوسی کمپین ہے جس نے امریکی حکومت اور ملک کے مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک اعلی امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گرچہ ابھی حال ہی میں اس حملے کا پتہ چلا ہے تاہم ایسے شواہد موجود ہیں کہ  ادارہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن  کے ای میل سے ہونے والے نقصان کا تعلق اس سال موسم گرما سے ہے ۔

ٹیگس