Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  •  لندن کی دکانوں میں کورونا وائرس والی جعلی دوائیاں

لندن کی دکانوں میں کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے والی جعلی دوائیاں فروخت کی جا رہی ہیں

برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن کی دکانوں میں کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے والی جعلی دوائیاں فروخت کی جا رہی ہیں اور بیشتر ایشیائی علاقوں کی دکانوں پر مبینہ طور پر ہندوستان سے درآمد اور جڑی بوٹیوں سے تیار دوائی کرونیل کی فروخت دیکھی گئی ہے۔

اس دوا کو بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گولیاں سانس کی نالی کے انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ یہ گولیاں کورونا وائرس کے خلاف کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتی ہیں۔

 خبر رساں ادارے کے لیے ان ادویات کے ٹیسٹ برمنگھم یونیورسٹی کی لیبارٹری میں کیے گئے اور اس دوران ظاہر ہوا کہ ان گولیوں میں جڑی بوٹیوں پر مبنی اجزا موجود ہیں جو کووڈ 19 کے خلاف کوئی تحفظ فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔

برطانیہ کے اشتہاراتی قوانین میں کووڈ 19 اور قوتِ مدافعت بڑھانے کے حوالے دینے پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان میں اسی طرح کی کھلی چھوٹ ہے، جہاں بے شمار افراد پتنجلی آیوروید کی بنائی جانے والی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک دکان اور اس کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے والی دوا کے طور پر کرونیل کی باقاعدہ تشہیر کی گئی تھی۔

 

ٹیگس