انتہا پسندی و بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پر زیادہ توجہ دی جائے: روسی صدر
Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
روس کے صدر نے اس ملک میں انٹیلیجنس اداروں کی موجودگی کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن سکیورٹی اور انتہاپسندی و بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پر سب سے زیادہ توجہ ہونا چاہئے۔
رائٹرز کے مطابق ولادیمیر پوتین نے پیر کو اس ملک کے خارجہ انٹیلیجنس ادارے ایس وی آر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اور دیگر تمام سکیورٹی ادارے ایک ڈیموکریٹک و خودمخار روس اور اسکی توسیع کے ضامن ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ انفارمیشن سکیورٹی اور انتہا پسندی و بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پر سب سے زیادہ توجہ دینا چاہئے۔ ولادیمیر پوتین نے روس کے سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روسی سرحدوں کے قریب جھڑپوں سے درپیش خطرات پر خاص توجہ دی جائے۔