Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • حضرت عیسی (ع) کی ولادت اور کرسمس مبارک ہو

۲۵ دسمبر نبی خدا، مبشرِ مصطفیٰ (ص) حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس مناسبت پر دنیا بھر میں آپ (ع) کے پیروکار اور عقیدتمند بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن منانے میں مصروف ہیں۔

قرآن کریم میں نبی خدا حضرت عیسی (ع) کو روح اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے اور آپ حضرت مریم (س) کے فرزند ہیں۔ حضرت عیسی (ع) نے یہودیوں کی آسمانی کتاب تورات میں بشارت دی کہ میرے بعد ایک ایسی ہستی آئیں گے جن کا نام احمد (ص) ہوگا۔

عیسائی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھرمیں عیسائی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی اور نبی خدا حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔

کورونا وبا کی وجہ سے تقریب میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رہی۔

کرسمس کے موقع پرعالمی رہنماوں نے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ (ع) نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا، یہ وہ اقدار ہیں جنہیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

سحر عالمی نیٹ ورک اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس