یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر روس کا ردعمل
Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
روس کے نائب وزیر دفاع نے یورپ میں امریکہ کے جدید قسم کے میزائلوں کی ممکنہ تنصیب پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین نے ایک انٹرویو میں یورپ میں امریکی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر یورپ میں اپنے جدید قسم کے میزائل نصب کئے تو روس کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ روس نے امریکہ کو کم اور درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی عدم تنصیب کے معاہدے میں شامل ہوجانے کی تجویز پیش کی ہے۔
امریکہ اور روس نے دس سال قبل نیو اسٹارٹ سے معروف، ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اس کی مدت بڑھانے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ روسی صدر اس معاہدے کی مدت میں توسیع کے خواہاں ہیں۔