Jan ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران نے یورینیم کی بیس فیصد افزودگي شروع کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کر دیا ہے: روس

عالمی اداروں میں روس کے نمائندے نے بتایا ہے کہ آئي اے ای اے نے بورڈ آف گورنرز اور سلامتی کونسل کو خبر دی ہے کہ ایران نے یورینیم کی بیس فیصد افزودگي شروع کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کر دیا ہے۔

میخائيل اولیانوف نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی نے اپنے بورڈ آف گورنرز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کیا ہے کہ ایران، یورینیم کی افزودگي کی سطح بیس فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اولیانوف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عام طور پر اس طرح کی خفیہ رپورٹیں دس منٹ میں میڈیا میں لیک ہو جاتی ہیں لیکن آج یہ بات دو گھنٹے میں سامنے آئي اور جو شخص یہ معلومات لیک کرتا ہے، وہ چھٹی پر ہے۔

اس سے پہلے وال اسٹریٹ جرنل نے بھی رپورٹ دی تھی کہ آئي اے ای اے نے بورڈ آف گورنرز کو خبر دی ہے کہ ایران نے اکتیس دسمبر 2020 کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اس نے اپنی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے بل کے تناظر میں فوردو ایٹمی پلانٹ میں بیس فیصد افزودہ یورینیم کی تیاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس