Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • نئے کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا وائرس پر جہاں دنیا بھرمیں قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں وہیں نئے کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی نئی شکل 41 ممالک میں پائی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں دریافت کی گئی کورونا وائرس کی نئی شکل کے دیگر 40 ممالک میں کیسز پائے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ وائرس جنوبی افریقہ اور چھ دیگر ممالک میں پایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے ایک نئے کورونا وائرس کا اعلان کیا تھا جو 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں ملتوی کر دی تھیں۔

برطانیہ میں مہلک وائرس نے مزید ساٹھ ہزار نو سو سولہ افراد کو متاثر کیا ہے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق 13 لاکھ سے زائد افراد کو مہلک وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ٹیگس