Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • سپر پاور امریکہ کی کہانی تصاویر کی زبانی

گزشتہ روز سے اب تک امریکہ سے جو تصاویر موصول ہوئی ہیں شاید انکی ںظیر امریکی تاریخ میں اس سے قبل نظر نہ آئی ہو۔ ایک شکست خورہ صدر کے کہنے پر اس کے حامیوں نے میدان میں آکر امریکی جمہوریت کی قلئی کھول کر رکھ دی۔ تمام تر تشدد، انتہا پسندی اور جارحانہ اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی امریکی کانگریس کا گھیراؤ کرنے کے بعد اس میں داخل ہو گئے جس کو دیکھتے ہوئے اراکین کانگریس کو سخت سکیورٹی حصار میں باہر نکلنا پڑا۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز کو امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔

امریکی کانگریس کے اندر ٹرمپ کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کی زورآزمائی
 
کانگریس کے ایوان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو گولی لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشلے بابٹ نامی ٹرمپ کی حامی یہ خاتون امریکی فضائیہ میں کام کر چکی تھی
 
گولی لگنے کے بعد خاتون آخری سانس لیتے ہوئے
 
کانگریس کے اندر ہونے والی فائرنگ میں گولی کھانے والی خاتون سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں
 
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین زورآزمائی
 
شکست خوردہ صدر کے ناراض حامیوں نے صحافیوں کی بھی خبر لی
 
ٹرمپ کی شکست سے خار ہوئے انتہا پسند امریکی، کانگریس کی دیوار سے اوپر چڑھتے ہوئے
 
ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کے اوپر لگے قومی جھنڈے کو سرنگوں کر دیا
 
کانگریس پر قبضہ جمانے کے بعد ٹرمپ کے حامی سیلفیاں بناتے ہوئے
 
بلوائیوں کے قبضے کے بعد امریکی کانگریس کا حال
 
کانگریس کو ٹرمپ کے حامیوں اور بلوائیوں سے خالی کرانے کے لئے خصوصی سکیورٹی دستوں نیشنل گارڈز کا سہارا لیا گیا
 
یہ بھی پڑھئے:

ٹیگس