Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور انکے حامیوں نے تاریخ کا سیاہ ترین دن رقم کیا: جوبائیڈن

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال پر واشنگٹن میں اکٹھا ہونے والے انکے حامیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار ٹرمپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پارلیمنٹ پر حملہ کر کے نمائندوں کو ہراساں کیا گیا، ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا اور یہ اختلاف نہیں لاقانونیت ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہو گئے، مشتعل افراد کیپٹل ہل کی عمارت میں جا گھسے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت کا گھیراؤ کیا، انتطامیہ نے نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور امریکی کانگریس کے دفاتر خالی کرالئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیبلشمنٹ نے صدر ٹرمپ سے رابطے منقطع کر دئیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک پنس کو 14 روز کیلئے صدر کی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ وزرائے دفاع و خارجہ اور ری پبلکن قیادت مشاورت میں شامل ہیں۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدارتی تصدیق کا عمل آج ہی مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:

سپر پاور امریکہ کی کہانی تصاویر کی زبانی

امریکی پارلیمنٹ پر حملہ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ

شکست خوردہ ٹرمپ کی ہنگامہ آرائی جاری

امریکی دکانداروں پر ٹرمپ کے حامیوں کا خوف طاری

 

ٹیگس