انڈونیشیا، تباہ شدہ طیارے کے ملبے کو نکالنے کا عمل جاری
Jan ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے اور اس میں سوار مسافروں کی لاشوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کوالالامپور سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے اور اس میں سوار مسافروں کی لاشوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بودی کاریا کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں عملے کے بارہ افراد کے علاوہ پچاس مسافر سوار تھے جو جکارتا ایرپورٹ سے پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ریڈار سے غائب اور بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ طیارہ مغربی کالیمانتان میں واقع پونتیاناک جا رہا تھا۔اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سبھی مسافر جاں بحق