ایران کے شہید فاؤنڈیشن کی طرف سے حالیہ بلووں میں ہونے والی کُل اموات اور شہدا کی تعداد کا اعلان
ایران کے شہید فاؤنڈیشن نے ایک بیان جاری کرکے ملک میں حالیہ بلووں میں ہونے والی کُل اموات شہدا کی تعداد کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہید فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں ملک میں امریکہ اور غاصب اسرائیلی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کی پھیلائی بدامنی اور بلووں کے دوران ہونے والی کُل اموات اور شہیدوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت غم و اندوہ کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک کے متعلقہ ادارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں مجموعی طور پر ہمارے عزیز 3117 شہریوں کی موت ہوئی ہے جن میں 2427 افراد کو شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حالیہ بلووں کے دوران مسلح عناصر اور دہشت گردوں کے حملوں میں، امن کے محافظین اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں سمیت، ایران کے مظلوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شہید فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربیت یافتہ دہشت گردوں نے سفاکیت اور بے رحمی کے ساتھ اور داعشی طریقے سے لوگوں کو قتل کیا، بعض افراد کو زندہ جلایا اور بعض کا سر تن بے دردی سے جدا کردیا۔
بیان کے مطابق شہید ہونے والے بعض افراد راہ گیر تھے اور بعض مظاہرین تھے جن کو تربیت یافتہ دہشت گرد عناصر نے نشانہ بنایا۔