Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  •   کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص

جاپان میں برازیل سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل  سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکسین اس کے خلاف کتنی کار آمد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلنے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

جاپان کے قومی ادارے برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا کا کہنا ہے کہ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ برازیل سے آنے والوں میں پایا جانے والا نیا کورونا وائرس پھیلاؤ کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔

 برازیل سے آنے والے چاروں مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے دو افراد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے ، تیس سالہ خاتون کو سر درد اور گلے میں دکھن کی شکایت ہے جب کہ نوجوان لڑکی میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔  

جاپان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ 4061 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

 

ٹیگس