Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • یورپ کا غیرملکی تارکین وطن کے سلسلہ میں غیر ذمہ دارانہ رویہ

​​​​​​​ یورپی سرحدی فورس تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہی ہے۔

مغربی یورپ پہنچنے والے تارکین وطن نے الزام لگایا ہے کہ یورپی سرحدی فورس "فرونٹیکس" انہیں واپس دھکیلنے میں مصروف ہے۔ تارکین وطن کا کہنا ہے کہ یورپی سرحدی پولیس بالکان علاقے میں غیر ملکی تارکین وطن کو بچانے یا پناہ دینے کے بجائے انہیں واپس بھیج کر ان کی زندگيوں کو خطرات میں ڈال رہی ہے۔

امدادی پروگرام کی انتظامی امور کی نگراں ہوپ بیکر نے یورپی سرحدی پولیس کے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن  ہے کہ فرونٹیکس مہاجرین کو واپس بھیجنے میں ملوث ہو، کیوں کہ ایسا صرف سرحدوں میں نہیں بلکہ اندرون ملک بھی ہوا ہے اور اس کی وجہ سے مغربی یورپ پہنچنے والے مہاجرین یونانی سیکورٹی اہل کاروں اور دوسرے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

 کئی دوسری امدادی تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ شمالی مقدونیا اور البانیا کی سرحدوں پر تارکین وطن کو واپس دھکیلنے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ہوپ بیکر کے مطابق مجموعی صورت حال بہت پیچیدہ اور مبہم ہے، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ البانوی سرحدوں پر فرونٹیکس غیر معمولی طور پر سرگرم ہے۔

 

ٹیگس