Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • انصار اللہ یمن کے بارے میں امریکی فیصلے پر یورپ کا اظہار تشویش

یورپی یونین نے انصار اللہِ یمن کو دہشتگرد قرار دئے جانے پر مبنی امریکہ کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی فارن سروس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہِ یمن کے سلسلے میں واشنگٹن کے وہ اقدامات مشکلات سے روبرو ہو جائیں گے جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگِ یمن کے خاتمے کے لئے انجام دئے جا رہے ہیں۔

یورپی یونین کے بیان میں آیا ہے کہ یونین اس بات کی قائل ہے کہ یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ وسیع البنیاد سیاسی عمل ہے اور اسی کے ذریعے سے یمن کے بحران کو لگام دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اپنے آخری دن گن رہی امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ اُس نے انصار اللہِ یمن کا نام دہشتگرد گروہوں میں شامل کرنے کے اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔

امریکہ کے اس جارحانہ فیصلے کی یمنی حکام کے علاوہ بعض علاقائی ممالک اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

ٹیگس