Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کولڈ اسٹوریج کورونا ویکسین سے بھر گئے

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبایڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائڈن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ کرونا ویکسین کی لاکھوں ڈوز امریکہ کے سرد خانوں میں بلا استفادہ پڑی ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز انسداد کورونا سے متعلق اپنی حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے بلکہ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

جوبائڈن نے اپنی قیامگاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کورونا سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر انتباہ دیتے ہوئے ملک میں ویکسین کی تقیسم کے طریقۂ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں ویکسین کولڈ اسٹوریج میں بلا استفادہ پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران 100 ملین ویکسین کا ہدف اعلان کیا اور وعدہ کیا ان کی حکومت سیاست سے عاری علم و دانش کی بیناد پر کام کرے گی۔

بائڈن نے کہا کہ جو چي‍ز‍ احمقانہ ہو سکتی ہے وہ سیاسی بنیادوں پر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔

ٹیگس