Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • برازيل کے ہسپتالوں میں آکسیجن کٹس کی قلت

آکسیجن میں کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں موجود کورونا وائرس کے مریض ہلاک ہو رہے ہیں: برازیل

برازیل کی ریاست ایمیزوناس کو آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں موجود کورونا وائرس کے مریض دم گھٹنے سے ہلاک ہو رہے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں اچانک تیز اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے جب کہ آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

حکام نے دم گھٹنے سے مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر آکسیجن کے سیلنڈرز سے بھرا ٹرانسپورٹ طیارہ بھجوائے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی رکن ریاستوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی میں رواں برس مارچ تک کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک تہائی یورپی اقوام نے اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔

زیادہ تر ممالک کا کہنا ہے کہ انہیں توقع سے بھی کم کورونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی قیام گاہ پر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے کولڈ اسٹوریج میں کورونا ویکسین کے دسیوں لاکھ ڈوز بلا استفادہ پڑے ہوئے ہيں۔

ٹیگس