Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی نئی لہر

کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم نتن یاہو کے خلاف سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے مقبوضہ فلسطین کے اکثر علاقوں خاص طور سے شہر تل ابیب میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین ، پلوں ، اسکوائروں اور چوراہوں پر اکٹھا ہو رہے ہیں جبکہ تل ابیب میں دیزینگاف اسکوائر پر زبردست نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

شہر نس زیونا میں بھی سڑکوں پر مظاہرین کا ہجوم ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ کئی مہینوں سے بنیامین نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص و کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نتن یاہو پہلے صیہونی وزیراعظم ہیں جنھیں عدالتی جانچ کا سامنا ہے ۔ اخلاقی بے راہ روی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام میں بھرپور طریقے سے رائج ہیں۔

ٹیگس