Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی اندرونی دہشت گردی کا اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اندرونی دہشت گردی اور انتہا پسندی مستقبل میں امریکا کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے جس پر غلبہ پانا ضروری ہے۔

جوبائیڈن نے امریکہ کے چھیالیسویں صدر کی حیثیت سے اپنے خطاب میں امریکی عوام میں اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی سے پورے امریکہ سے لاقانونیت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل ہجوم یہ سمجھ رہا تھا کہ عوام کے ارادے کو تبدیل اور جمہوریت کو متاثر کیا جا سکتا ہے مگر ایسا نہیں ہوا اور کبھی ایسا نہیں ہو گا۔

جوبائیڈن نے سفید فام نسلی برتری کے نظریے اور اندرون ملک دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم سے متعلق اپنی حکومت کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد قوم کی حیثیت سے اس وبائی بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹیگس