Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • غیر قانونی پابندیوں کا نفاذ کھلی دھمکی کے مترادف ہے: روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ غیر قانونی پابندیوں کے نفاذ کا عمل ایک خطرناک اقدام جس سے بشریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ڈیووس اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غیر قانونی پابندیاں، اقتصادی بندشیں، مالی، اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق پابندیاں ایک خطرناک اقدام ہے جس سے یکطرفہ فوجی طاقت کے استعمال کا خطرہ اور دنیا میں کشیدگی کے مراکز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ڈیووس کے آنلائن عالمی اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قطبی عالمی نظام کے قیام کی کوششوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے خارجہ پالیسی کے شعبے میں بعض ملکوں کی دھونس دھمکی پر مبنی بیانات کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کا اقدام ایسی کھلی دھمکی کے مترادف ہے کہ جس سے آئندہ عشروں میں بشریت کو عالمی سطح پر شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے خطرات اور مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ کورونا ویکسین بنانے میں روس کی کامیابی کے باوجود مغربی ذرائع ابلاغ اس سلسلے میں ماسکو کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی حکام نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عالمی برادری کو ہمیشہ خبردار کیا ہے۔

 

ٹیگس