امریکی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ پر شکنجہ کسنا شروع کردیا
Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
نیویارک کے ایک جج نے سابق امریکی صدر اور ان کے بعض ساتھیوں کے فیملی بزنس کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مین ہٹن کی عدالت کے جج آرتھر انگورون نے صدر ٹرمپ اور ان کے بعض ساتھیوں کے فیملی بزنس پر دباؤ بڑھاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان کی سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ریاستی محتسب کو فراہم کی جائیں۔ مذکورہ جج نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے اثاثوں نیز سابق صدر کی جانب سے حاصل کیے جانے والے قرضوں، مالیاتی سہولیات اور دیگر مراعات کے بارے میں بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
نیویارک کی عدالت کا حالیہ حکم سابق صدر ٹرمپ کے فیملی بزنس اور دیگر سرگرمیوں کے حوالےسے ٹھوس مشکلات کا سبب بن سکتا ہے جنہیں پہلے ہی مقامی عدالتوں میں مالیاتی جرائم اور فراڈ جیسے الزام کا سامنا ہے۔