Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  •  تبدیلی اقتدار کے باوجود روس کے ساتھ امریکہ کا کھچاؤ

امریکہ میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی حریف ممالک کے ساتھ کشیدگی بدستور جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دفاعی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی جنگی بیڑے یو ایس ایس پورٹر کے بحیرہ اسود میں داخل ہونے کے بعد روس کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ یو ایس ایس پورٹر علاقے میں تعینات ہونے کے بعد 2 دیگر جنگی بیڑوں میں شامل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب جزیرہ نما کریمہ میں تعینات روسی فضائی دفاعی نظام بھی فوجی مشقوں کے دوران سرگرم ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر پوتین نے جوہری سمجھوتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا، تاہم دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو میں امریکی صدر نے زیادہ تر اپنے تحفظات ہی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 2017 کے بعد بحیرۂ اسود میں امریکی بحریہ کی یہ ایک بڑی اور اہم  فوجی سرگرمی ہے۔ 

 

ٹیگس