Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکا، پابندیاں ختم کئے بغیر ہی ایران سے مذاکرات چاہتا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کسی پابندی کو نہیں ہٹائیں گے۔

انہوں نے سی بی ایس ٹی وی چینل سے انٹرویو میں واضح طور پر کم الفاظ میں کہا کہ امریکا کسی بھی پابندی کو ختم نہیں کرے گا تاہم یہ کہ ایران پہلے یورینیم کی افزودگی روکے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتوار کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) سے بیعت کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے تجدید بیعت کے لیے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صراحت کے ساتھ فرمایا کہ ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر مکمل طور سے اس وقت واپس آئے گا جب امریکہ کی جانب سے تمام پابندیاں، زبانی اور تحریری نہیں بلکہ عملی طور پر ختم ہو جائیں گی اور ایران کو اس بات کا یقین حاصل ہوجائے گا کہ یہ تمام پابندیاں ختم ہو چکی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ یہ ہماری حتمی اور دو ٹوک پالیسی ہے، اس پر تمام عہدیدار متفق ہیں اور کوئی بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بائیڈن سے انٹرویو لینے والی خاتون صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پہلے پابندیوں کو ختم کرے گا یا نہیں، تو بائیڈن نے صرف ایک لفظ میں کہا: نہيں۔

ٹیگس