Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کا میانمار کی فوج پر پابندی لگانے کا عندیہ

سری لنکا کی حکومت کا تختہ پلٹنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے: یورپی یونین

یورپی یونین نے میانمار میں بغاوت کے بعد فوج پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے نمایندے جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین میانمار میں حکومت کا تختہ پلٹنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

میانمارکی فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ سابق حکومت کے دور میں نافذ خارجہ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز نوجوان طلبہ نے ینگون شہر میں سائیکلوں کی ریلی نکالی اور سرکاری عمارت کے سامنے دھرنا دیا۔ طلبہ کے دھرنے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جمہوریت کی بحالی اور فوجی حکومت کے خاتمے کے نعرے درج تھے۔

ادھر میانمار کی پولیس اور فوج کے اہل کاروں نے آنگ سان سو چی کی سیاسی جماعت کے صدر دفتر پر دھاوا بول دیا۔ سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے ترجمان نے بتایا کہ رات گئے کی گئی کارروائی کے دوران دفتر میں کوئی نہیں تھا۔ اہل کاروں نے دفتر میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کی۔

 

ٹیگس