لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے لئے برطانوی حکومت کا منصوبہ
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کا حکومت کا منصوبہ محتاط لیکن ناقابل واپسی ہوگا۔
بورس جانسن نے صحافیوں کو بتایا کہ اس منصوبے میں اگر ممکن ہو سکے گا تو تبدیلیوں کی اہداف کی تاریخیں شامل کی جائیں گی لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ انفیکشن کی تیز شرح کے باعث تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔
اسکولوں کو 8 مارچ کو کھولنے کے بارے میں بورس جانس نے کہا کہ یہ اقدام ہوسکتا ہے لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ہم اس پر عملدرآمد کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن ہمیں اعداد و شمار کو دیکھتے رہنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اقدامات کئے جائیں گے وہ بہت سمجھداری اور وائرس کی شرح سے متعلق شواہد کو سامنے رکھ کر کیے جائيں گے۔