امریکہ ميں بجلی پانی کا بحران، 30 سے زیادہ افراد ہلاک!
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
امریکہ میں سردی کی شدید لہر برفانی ہواؤں نے 37 افرادکی جان لے لی
امریکہ میں ہلاکت خیز برفانی ہواؤں نے ملک کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں لوگوں کے لئے شدید مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
سی این این نے امریکہ کے ایک وسیع علاقے میں سردی کے بحران کے بارے میں اپنی ایک تازہ رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ برفانی ہواؤں کے پیش نظر ٹیگزاس سے لے نیوانگلنڈ تک بسنے والے ایک کروڑ افراد کو خطرے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سرد ہواؤں کے سبب ان علاقوں میں اشیائے خوردو نوش میں کمی اور بجلی اور پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، اور ایک اندازے کے مطابق اب تک کم از کم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔