چین کے خلاف ٹریڈ ٹیرف جوں کا توں رہے گا:امریکی وزیر خزانہ
Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
امریکی وزارت خزانہ نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ٹرمپ انتطامیہ کے عائد کردہ ٹیرف کو جوں کا توں باقی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن نے سی این بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف اسی طرح برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ابھی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کونسا راستہ مناسب رہے گا۔
نئی امریکی انتظامیہ نے بھی چین کے مقابلے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب توقعات کے برخلاف چین آئندہ دس برس کے دوران اقتصادی لحاظ سے امریکہ کے برابر ہوجائے گا۔
پہلے توقع تھی چین کی معیشت سن دوہزار تیس تک امریکہ کے برابر پہنچ جائے گی مگر تازہ جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ سن دوہزار اٹھائیس میں چین اور امریکہ اقتصادی میدان میں ایک دوسرے کے برابر ہو جائیں گے۔