جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق جلد ہی اچھی خبریں ملیں گی: یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے کل رات ایک پریس کانفرنس میں یورپی یونین کی جانب سے جوہری معاہدے میں شامل ممالک اور امریکہ کے مابین غیر سرکاری طور پر ایک میٹنگ کے انعقاد کیلئے کی جانے والی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کے مثبت ہونے کے حوالے سے میں پر امید ہوں۔
جوزپ بورل نے کہا کہ جوہری معاہدے پر، جوہری وعدوں اور پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مکمل طور پر عمل در آمد ہونا چاہئیے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی کے حالیہ دورہ ایران اور ایران اور اس عالمی ادارے کے مابین ہونے والے سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے نے ہمیں یہ موقع دیا کہ ہم ایکی بار پھر جوہری معاہدے کو زندہ کرنے کی کوشش کریں۔