عراق سے امریکی فوجی کانوائے شام میں داخل
Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
شام کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوجی ساز و سامان کے حامل 40 ٹرکوں پر مشمتل امریکی فوجیوں کا ایک کانوائے عراق سے شام میں داخل ہوا ہے ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ فوجی کارواں غیرقانونی طریقے سے شام کے علاقے الرمیلان میں داخل ہوا جس کے بعد امریکی فوجی کانوائے شام کے علاقے الرمیلان میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پہنچا۔
غاصب امریکی فوجی کرد جنگجؤوں کی مدد سے شام کے جزیرہ علاقے کے تیل کے کنؤوں پر قابض ہیں اور انھوں نے حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں بھاری مقدار میں فوجی اور لیجسٹک ساز و سامان بھی منتقل کئے ہیں ۔