Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • میانمار میں بغاوت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں

میانمار کے دارالحکومت یانگون کی سڑکوں پر فوج کے طرفداروں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے تقریبا ایک ہزار حامی جمعرات کے روز یانگون کی سڑکوں پر نکل آئے جہاں حامیوں اور مخالفوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فوج کے طرفداروں نے پریس فوٹوگرافر کو دھمکی دی جس کے بعد فوج کے حامیوں اور طرفداروں میں جھڑپیں ہونے لگیں اور ایک فوٹو گرافر زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ فوج کے حامیوں نے مخالفین پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ غیر مصدقہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے عوام کی سرکوبی میں، جو ملک میں جمہوریت کے خواہاں ہیں، پہلے کے مقابلے میں صبر و تحمل سے کام لیا ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت اور غیر فوجی حکومت کے کئی عہدیداروں منجملہ آنگ سان سوچی کو گرفتار کئے جانے سے حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔

ٹیگس