امریکی صدر کے خطاب کے دوران حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381778-امریکی_صدر_کے_خطاب_کے_دوران_حملہ_کرنے_کی_منصوبہ_بندی_کا_انکشاف
امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے خطاب کے دوران حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا ۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کیپیٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا ہے کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یوگانند پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر، کیپٹل ہل میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 6 جنوری کو ہونے والے واقعہ کے دوران پولیس افسران  سے تحقیقات کی جارہی ہے اور 6 جنوری کے واقعہ کے دوران کرپشن کی پاداش میں 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر اس کے حامیوں نے امریکی کانگریس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم میں درجنوں افراد اور پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے۔