Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • سخت ترین سکیورٹی کے باوجود نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ 36 ویں ہفتے بھی جاری رہا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس