Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج، 50 سے زائد افراد ہلاک و زخمی

اقوام متحدہ نے میانمار میں 50 سے زائد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پرمیانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار میں ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نےفائرنگ کی، ربر کی گولیوں اور آنسوگیس کا بھی استعمال کیا گیا جس سے اب تک 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔

در ایں اثناء اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کےاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار میں مظاہرین کے خلاف پُرتشدد کارروائی کو انتہائی ناگوار اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے فوج سے طاقت کا استعمال روکنے اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس