Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، ایران پر ‏عائد پابندیاں ختم کرے: چین

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کا ایٹمی مسئلہ اس وقت انتہائي اہم مرحلے میں ہے، کہا کہ ضروری ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کو ختم کرے اور ایران بھی معاہدے پرعمل بحال کرے تاکہ ایٹمی معاہدے کا نفاذ صحیح راستے پر واپس لوٹ آئے۔

انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی نشست میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے، اس پر چین کا موقف کیا ہے؟ کہا کہ چین نے تجویز دی ہے کہ عالمی نشست ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں اور امریکہ کی شرکت سے منعقد ہو اور چین اسی کے ساتھ یورپی یونین کی تجاویز کی بھی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین، آئي اے ای اے میں ایران کے خلاف کوئي اقدام انجام نہ دیں تاکہ یہ نشست جلد از جلد منعقد ہو سکے۔

ٹیگس