میانمارمیں احتجاج کا سلسلہ جاری مزید 38 افراد ہلاک
Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
میانمار میں فوجی کودتا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے فوجی کودتا کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن میں مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد50 تک پہنچ گئی ہے۔ احتجاج کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔
برطانیہ کی درخواست پر میانمار کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے فوجی کودتا کردی اور میانمار کے صدر اور حکمراں جماعت کی رہنما سوچی سمیت اس ملک کے کئی اعلی عہدیداروں کو حراست میں لے لیا ۔