Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ فلسطین میں لاکر بسائے گئے صیہونیوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کیے ہیں۔

تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ نعرے لگاتے ہوئے، صیہونی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقع پر مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں پچھلے کئی ماہ سے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن اور رشوت ستانی کے الزامات میں کئی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ جبکہ ان پر کورونا کے حوالے سے شدید بدانتظامی کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس