Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں اعلی سفارتی مشن کی بحالی کے لئے آئرلینڈ کا عزم

آ‏ئرلینڈ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور ایران کے تعاون کا مستقبل روشن ہے۔

آئرش وزیرخارجہ سایمن کاوونی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے دورے پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے دوجانبہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ مہینوں اور برسوں میں باہمی تعلقات میں مزید فروغ کا مشاہدہ کریں گے۔

سایمن کاوونی نے تہران میں آئرش سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے  سے متعلق اپنی حکومت کے عزم  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں تہران میں اعلی سفارتی مشن کی تعیناتی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے جلد ہی ناظم الامور کا تعین کردیا جائے گا۔

انہوں نےجوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایرانی قوم کے خلاف اس کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی وہائٹ ہاؤس کو جوہری معاہدے میں واپس آنے کا ایک موقع مل گیا ہے۔

انہوں نے ایران، یورپ تجارتی تعلقات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ 2018 سے ایران کے ساتھ تجارت کیلئے حالات بہت خراب اور مشکل رہے ہیں لیکن جوہری معاہدے کی بحالی کی صورت میں حالیہ برسوں میں ایران میں سرمایہ کاری کے راستے میں درپیش بہت سارے چیلنجوں اور رکاوٹوں کو دور کردیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں ایران کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے مسائل ہیں کہ جن کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس