Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  •  تقریبا 150,000سیکورٹی کیمرے ہیک کئے جانے کے واقعے کی تفتیش

اسکولوں، ہسپتالوں اور تجارتی اداروں میں لگائے گئے کم وبیش 150,000 سیکورٹی کیمرے ہیک کرلئے گئے۔

کیمرے بنانے والی فرم Verkada نے اسکولوں، ہسپتالوں اور تجارتی اداروں میں لگائے گئے کم وبیش ڈیڑھ لاکھ سیکورٹی کیمرے ہیک کئے جانے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے مختلف کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو سیکورٹی کیمرے فراہم کرنے والی فرم میں نقب لگائی ہے ۔

 بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے ایک شخص ٹائل کوٹ مین نے ورکاڈا کے سسٹم ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیکنگ کامقصد اندر کی باتیں جاننے کی جستجو ، سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت اور انارکی کا اشارہ دینا تھا اور اس کے سوا اس کاکوئی مقصد نہیں تھا۔

 اطلاعات کے مطابق ہیکنگ کایہ حملہ جدید طرز کانہیں تھا اور ورکاڈا تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایک سپر ایڈمن اکائونٹ کاسہارا لیا گیا تھا۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے ورکاڈا سے رابطہ کیا تو ہیکرز ویڈیو فیڈز اورآرکائیوز سے محروم ہوگئے۔

 ورکاڈا کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ غیرقانونی رسائی کو روکنے کیلئے ہم نے تمام انٹرنل ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ ہٹادیئے ہیں اور ہماری اندرونی سیکورٹی کی ٹیم اور بیرونی سیکیورٹی فرم اس مسئلے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے تفتیش کررہی ہے، جبکہ کمپنی نے اپنے صارفین کیلئے ایک سپورٹ لائن بھی قائم کردی ہے۔

ٹیگس