Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکا  اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی سابق حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی آئے گی-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر جیک سالیوان نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ جوبائیڈن انتظامیہ کے تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات  پر نظرثانی چاہتے ہیں  اور وہ آل سعود حکومت کو ہر طرح کا اقدام انجام دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چھ ہفتے قبل بائیڈن انتظامیہ نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے سعودی حکومت کے  مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے سلسلے میں بن سلمان کو براہ راست مورد الزام ٹھہرایا تھا تاہم ان کے خلاف کسی تادیبی کاروائی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے اس قتل کیس کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد سعودی ولیعہد بن سلمان پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس