Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • نیویارک میں فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک دو دیگر زخمی

امریکہ میں مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کی شام نیویارک کے علاقے بروکلین میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسلح شخص نے گاڑی سے اترتے کچھ لوگوں پر فائرنگ کردی۔

واقعے میں ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہوگئے جن کی عمریں اٹھارہ اور انیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلحہ رکھنے کی آزادی کے باعث، امریکہ بھر میں روزانہ، فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

سماجی اور شہری حقوق کی تنظیموں کے بار بار کے مطالبے کے باوجود، طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی کانگریس گن کنٹرول قوانین کی اصلاح اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگانے سے گریز کرتی آئی ہے۔

ٹیگس