Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کی نئی لہر پر فاؤچی کا انتباہ

امریکہ میں وبائی و متعدی امراض کے قومی ریسرچ سینٹر کے سربراہ انٹونی فاؤچی نے ملک میں کورونا کی بڑھتی نئی لہر پر خبردار کیا ہے۔

انٹونی فاؤچی نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں کورونا کی اٹھتی نئی لہر پر خبردار کیا اور کہا کہ یورپی یونین میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی نئی بڑھتی تعداد سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں بھی کورونا کی بڑھتی لہر کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

امریکہ کی دو کمپنیوں کی کورونا ویکسین فائزر اور موڈرنا کو اینٹی کورونا ویکسین کا جواز مل چکا ہے اور ان ویکسین کے لاکھوں ٹیکے لگائے بھی جا چکے ہیں مگر امریکہ میں اس ویکسین کے ڈوز لینے کے باوجود تقریبا ساٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد، ان دونوں ویکسین کے ری ایکشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور بعض تو زندگی کی جنگ تک لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا عالمی وبا سے متاثرہ اور کورونا اموات کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ، اس وقت بھی دنیا میں  پہلے نمبر پر ہے۔

ٹیگس