Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کی اشتعال انگيزیوں پر رام اللہ بھی طیش میں

رام اللہ: صہیونی حکومت نے غرب اردن کو فاصلے فاصلے پر واقع جزیروں میں بانٹ دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غرب اردن کو تھوڑے تھوڑے فاصلے کے ساتھ جزیروں میں تبدیل کردیا ہے۔

بیان کے مطابق صیہونی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ان علاقوں پر مکمل طور سے کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی جانب سے غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر میں توسیع جیسے اشتعال انگيز اقدامات روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت غرب اردن کو صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں کے درمیان  چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ کر ان کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

رام اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات قدس شریف کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل کی راہ می رکاوٹ ڈالنا شمار ہوتے ہیں، بیان کے مطابق غرب اردن کے تشخص کو تبدیل کرنے کے صیہونی اقدامات  دو ریاستی حکومت کے منصوبے اور امن کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہيں۔

اس بیان میں صیہونیوں کے ان اشتعال انگيز اقدامات کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے۔

 

ٹیگس