Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  •  افغانستان اور زمبابوے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی

افغانستان نے ابوظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو جیت کے لئے ایک سو ننانوے رن کا ہدف دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے تین سلسلے وار میچوں کے پہلے میچ میں زمبابوے کی ٹیم  نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کی ٹیم نے رحیم اللہ گرباز اور کریم جنت کو سلامی بلے باز کے طور پر میدان میں اتارا اور  دونوں کھلاڑیوں نے اسّی رن کی اچھی شراکت قائم کی۔ مگر کریم جنت صرف چھبیس رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق افغانستان کی ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رن بنائے تھے اور زمبابوے کو جیت کے لیے ایک سو ننانوے رن کا ہدف دیا تھا۔ 

افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن رحیم اللہ گرباز نے بنائے۔ انہوں نے سات چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد  سے ٹیم کو ستاسی رن دیئے تاہم سینچری مکمل نہ کرسکے۔ ان کے بعد اصغر افغان نے دو چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد  سے نصف سینچری مکمل کی۔ انہوں نے پچپن رن بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ریچرڈ  اور بلیسنگ نے دو دو جبکہ رایان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ٹیگس