Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • واشنگٹن: چین پر واضح کردیا ہے کہ ایران کا تیل بائیکاٹ جاری رہے گا !

امریکہ نے بزعم خود ایران کے تیل کا بائيکاٹ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ ایران کے تیل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

ایک اعلی امریکی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن نے چین کو باضابطہ طور سے مطلعہ کیا ہے کہ ایران کا تیل کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

امریکی جریدے فائنینشل ٹائمز نے ایک اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ چين کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں خاصا اضافہ ہوگيا ہے۔

اس امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم نے چینی حکام سے کہہ دیا ہے کہ ہم ایران کے تیل کا بائیکاٹ بدستور جاری رکھیں گے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لچک نہیں دکھائيں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سنہ 2019 میں چین کی ایک سرکاری کمپنی اور کئی آئل شپس کو ایران کے ساتھ تیل کے  لین دین کرنے کی بنا پر بلیک لسٹ قرار دیدیا تھا۔

 

 

ٹیگس